76

ہماچل پردیش میں لینڈ سلائڈنگ 103 کروڑ کے نقصان کا باعث بن گئی

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں چند دنوں سے مسلسل ہونے والے بارش نے نظام زندگی کو تہس نہس کردیا ہے اور لوگوں کے لیے مشکلات کھڑی کردی ہیں، لینڈ سلائڈنگ کے باعث تقریباً 103 کروڑ کے نقصان کا سامنا ہے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو ہماچل پردیش میں لینڈ سلائڈنگ اور شدید بارشوں کے سبب 21 مکانات اور 6 گئوشالوں کو نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے تقریباً 103 کروڑ روپے کے نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے تباہ کن بارش نے ہماچل میں کافی مشکل حالات پیدا کردیے ہیں جس کے باعث 301 سڑکیں پوری طرح سے بند ہیں اور ان پر کسی طرح کی کوئی آمد و رفت نہیں ہورہی ہے، اس کے علاوہ 800 سے زائد پینے کے پانی کے پروجیکٹ بھی متاثر ہوئے ہیں، برسات کی وجہ سے 235 ٹرانسفارمر خراب ہو گئے ہیں اور بجلی کی فراہمی میں تعطل کا سامنا ہے تین دنوں سے لگاتار رک رک کر ہونے والی بارش نے ہزاروں لوگوں کو متاثر کیا ہے، ہماچل میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب کانگڑا ضلع میں 15 مکانات اور 2 گئوشالوں سمیت دیگر کو شدید نقصان پہنچا ہے واضح رہے کہ دھرمشالہ میں اتوار کی شام تقریباً کو 5 بجے سے لے کر پیر تک 106.6 ملی میٹر، منڈی میں 56 ملی میٹر اور پانوٹا صاحب میں 43 ملی میٹر بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں