مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان پر فرد جرم عائد

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف صحافی پر حملے کے کیس میں فردِ جرم عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جیل حکام نے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے ملزم کو فرد جرم پڑھ کر سنائی۔ عدالت نے استفسار کیا:

“الزام ہے کہ آپ نے مدعی پر حملہ کیا، کیا آپ کو اپنا جرم قبول ہے؟”

ملزم ارمغان نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ جھوٹا ہے اور اس نے کسی پر حملہ نہیں کیا۔ عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے بعد گواہان کو نوٹس جاری کر دیے۔ پولیس کی رپورٹ پولیس کے مطابق 19 نومبر 2024 کو ملزم ارمغان اپنی گاڑی میں سوار تھا جب اس نے صحافی ندیم احمد خان کو روکا اور تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، جبکہ موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ارمغان نے جرم کا اعتراف کیا اور بیان دیا کہ اس نے صحافی کو جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی تھی۔ مدعی مقدمہ نے بھی عدالت میں ملزم کو شناخت کیا مقدمے کی آئندہ سماعت عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ صحافی ندیم احمد پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج ہے۔