اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے موبائل فون رجسٹریشن کی خصوصی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق اوورسیز پاکستانی جب پاکستان آتے ہیں تو کنیکٹویٹی کے لیے موبائل فون رجسٹرڈ کروانا لازمی ہے۔ اسی ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے پی ٹی اے نے یہ سہولت شروع کی تاکہ ان کا مختصر قیام بلا رکاوٹ موبائل سروس کے ساتھ ممکن بنایا جا سکے۔ 120 دن کی عارضی رجسٹریشن اس سہولت کے تحت اوورسیز پاکستانی ہر دورہ پاکستان پر اپنے موبائل فون کو 120 دن (چار ماہ) کے لیے عارضی طور پر رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں۔ اہم نکات اس عارضی رجسٹریشن پر ایف بی آر کا کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ یہ پورا عمل مکمل طور پر خودکار (Automated) ہوگا۔ رجسٹریشن کے لیے اوورسیز پاکستانی پی ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر خود درخواست دے سکتے ہیں: پی ٹی اے موبائل رجسٹریشن پورٹل مقصد اس اقدام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں مختصر قیام کے دوران بلا تعطل موبائل کنیکٹویٹی فراہم کی جا سکے اور انہیں رجسٹریشن کے پیچیدہ مراحل سے نہ گزرنا پڑے۔