عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد پاکستان میں سونا مزید مہنگا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے بعد پاکستان میں بھی سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 900 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 9242 روپے تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ریٹ بڑھ کر 3380 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ پاکستان میں ڈالر اور کرنسی ریٹس ادھر پاکستان میں ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے، جو مقامی مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونا ماہرین کے مطابق سونا ہمیشہ سے ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا رہا ہے۔ افراط زر، سیاسی یا معاشی عدم استحکام کے دوران اس کی طلب بڑھتی ہے اور قیمت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ صدیوں سے سونے کو کرنسی اور دولت کی علامت کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال میں زیادہ تر سونے کی خریداری کرتے ہیں قیمتوں کے تعین کا نیا طریقہ خیال رہے کہ گزشتہ برس پاکستان میں سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت اب ملک میں سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی جاتی ہے۔