86

کراچی والو ہوشیار! غیرمعیاری تیل ہوٹلوں،

کراچی : شہری اور خصوصاً باہر کھانے والے خواتین و حضرات ہوجائیں ہوشیار، کراچی میں غیر قانونی گوداموں کے ذریعے غیرمعیاری تیل ہوٹلوں اور دکانوں پر سستے داموں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں تیل کے غیر قانونی گودام قائم کر لیے گئے ہیں جن کے ذریعے مضر صحت اور غیرمعیاری تیل ہوٹلوں اور دکانوں پر سستے داموں میں فروخت کیا جارہا ہے شاہ لطیف میں نیشنل ہائی وے پرایرانی پٹرول اور کوکنگ آئل کا گودام قائم ہے جہاں غیرقانونی آئل کو ڈمپ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، غیر قانونی آئل کے گودام کی ویڈیو اے آر وائی نیوز کو موصول ہو گئی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم سے نکلنے والے ٹینکروں سے سستے داموں میں آئل خریدا جاتا ہے، پھر گودام مالکان صحت کے لیے مضر اس تیل کو شہر کے ہوٹلوں اور دکانداروں کو کم قیمت میں بیچ دیتے ہیں، ایک شہری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہاں ایرانی پٹرول اور مضر صحت کھانے کا تیل فروخت کیا جاتا ہے غیرقانونی گودام شاہ لطیف کے علاوہ میمن گوٹھ ، اسٹیل ٹاؤن سمیت دیگرعلاقوں میں بھی موجود ہیں جہاں سے غیرقانونی طور پر شہر کے مختلف علاقوں میں غیرمعیاری تیل کی سپلائی جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں