کراچی: شہر قائد میں ٹارگٹ کلرز نے ایک اور شہری کی جان لے لی، مقتول فیصل گبول پراپرٹی ڈیلر نکلا تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں کمی نہ آ سکی، گلزار ہجری، اسکاؤٹ کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے کار سوار 40 سالہ فیصل گبول جاں بحق ہو گیا، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن فیصل شاہ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقتول فیصل پراپرٹی کا کام کرتا تھا، مقتول کی کار پر گولی کا نشان موجود ہے، مقتول گھر سے روٹی لینے نکلا تھا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے، 2008 میں مقتول کے بھائی عاطف گبول کو بھی ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا تھا ایس ایچ او کے مطابق واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہیں
79