119

عوام تیاری کرلیں ! عیدالاضحٰی پر موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی ،

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں آج رات سے 30 جون تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بارش برسانے والا سسٹم آج داخل ہوگا، جس کے باعث آج رات سے تیس جون تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ موسلادھار بارش کا سلسلہ چھبیس اور ستائیس جون تک جاری رہے گا، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور،گوجرانوالہ لاہوراورشمال مشرقی بلوچستان بادل کھل کر برسیں گے ، جس سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے بارشوں کے باعث بلوچستان میں سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے دوسری جانب آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد ،پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا ،بلوچستان اوکشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بونداباندی متوقع ہے اسلام آباد میں دن میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شام میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دوپہر میں میدانی علاقوں میں آندھی اور جھکڑ چلیں گے اٹک، چکوال، جہلم،راولپنڈی، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، مری، گلیات اورگر دو نواح میں شام میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملتان،بہاولپور،بہاولنگر ،ساہیوال،ڈی جی خان،بھکر اور فیصل آباد میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں