کراچی ؛ کے جناح اسپتال میں دو افراد لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ڈاکٹرز نے زیادتی کا شبہ بھی ظاہر کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کو اسپتال لانے والوں میں ایک مرد اور خاتون شامل ہیں۔دونوں کار میں سوار ہو کر لڑکی کو اسپتال لائے تھے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت ممکنہ طور پر نشے کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی متوفیہ کو پنجاب چورنگی کے قریب سے چیک اپ کے لیے لایا گیا تھا۔اسپتال انتظامیہ نے لڑکی کا چیک کیا تو موت کی تصدیق کر دی۔پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کی لاش کی شناخت کر لی گئی ہے جب کہ اسے اسپتال لانے والے دونوں افراد فرار ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کا شبہ ظاہر کردیا ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑکی کو کسی ڈانس پارٹی سے لایا گیا تھا فرار ہونے والوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کو ڈیفینس سے لایا گیا تھا، واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔جس گاڑی میں لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا اس کی تفصلات لی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ لڑکی کو صبح ساڑھے 7 بجے مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا مرنے والی 18 سالہ لڑکی کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی کا تعلق لاہور سے ہے۔پولیس نے اسپتال انتظامیہ سے تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لڑکی کو اسپتال لانے والے افراد ابتدائی معلومات دینے کے بعد فرار ہوئے۔پولیس کی جانب سے لڑکی کے اہلخانہ سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔جب کہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہو گی
77