کراچی : پاکستان میں پہلی ایئرٹیکسی کے سربراہ عمران اسلم کراچی ایئرپورٹ سے لاپتہ ہوگئے، پولیس نے واقعےسے متعلق تحقیقات شروع کردیں تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی ایئر ٹیکسی کے سربراہ عمران اسلم کراچی ایئرپورٹ سے لاپتہ ہوگئے ، عمران اسلم کے لاپتہ ہونے کی درخواست ایئر پورٹ تھانے جمع کرادی گئی درخواست عمران اسلم کے منیجر تصدق حسین کی جانب سےتھانےمیں دی گئی، جس میں کہا گیا کہ ایوی ایشن انڈسٹری سےوابستہ عمران اسلم بدھ رات 10 سے لاپتہ ہیں، خدشہ ہےنامعلوم افرادعمران اسلم کوساتھ لےگئےہیں پولیس کا کہنا ہے کہ عمران اسلم کی گمشدگی کے واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں
87