80

یوٹیوبر نادرعلی نے سنیتا مارشل سے مذہب تبدیلی سے متعلق سوال کرنے پر معذرت کر لی

اسلام آباد: یوٹیوبر نادر علی اداکارہ سنیتا مارشل سے ان کے مذہب سے متعلق ذاتی نوعیت کے اور قابل اعتراض سوالات کرنے پر شدید تنقید کی زد میں۔ یوٹیوبر نادر علی کی جانب سے معروف اداکارہ سنیتا مارشل سے حال ہی میں اپنے پوڈ کاسٹ پر ایک انٹرویو کیا گیا، جس کے بعد سے وہ شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ فنکاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے یوٹیوبر نادر علی کو غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرنے پر کھری کھری سنا ئیں یوٹیوبر نادر علی انٹرویو کے دوران غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے اداکارہ سے بار بار مذہب کی تبدیلی سے متعلق سوال کرتے رہے۔ نادر علی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ ان کی جانب سے سنیتا مارشل سے کیے جانے والے سوالات ناصرف انتہائی ذاتی نوعیت کے قابل اعتراض سوالات تھے، بلکہ بہت ناگوار بھی تھے، تاہم اس کے باوجود اداکارہ نے انٹرویو کے دوران کمال ضبط کا مظاہرہ کیا سوشل میڈیا صارفین نے یوٹیوبر نادر علی کے انٹرویو کرنے کے طریقہ کار اور سوالات کو سستی شہرت حاصل کرنے والی حرکات بھی قرار دے دیا۔تاہم اب نادر علی نے اداکارہ سے مذہب تبدیلی سے متعلق پوچھے گئے سوالوں پر معافی مانگ لی۔نادر علی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ پوڈ کاسٹ کے دوران میرا ارادہ سنیتا مارشل یا کسی کی بھی دل آزاری کرنے کا نہیں تھا، بس میری دلچسپی تھی، میں سنیتا مارشل کے اسلام قبول کرنے کے ارادے سے متعلق جاننا چاہتا تھا۔
مذہب ایک ذاتی انتخاب ہے اور میں تمام مذاہب کے لوگوں کو احترام کرتا ہوں۔نادر علی نے مزید کہا کہ یہ میری اور 1.9 بلین مسلمانوں کی خواہش ہے کہ باقی مذاہب کے افراد اسلام کی آئیں مگر اپنی مرضی کے ساتھ۔اگر اب بھی میرے کسی الفاظ سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی تو میں معانی مانگتا ہوں۔ اس سے قبل سنیتا مارشل نے بھی مداحوں سے نادر علی کو پریشان نہ کرنے کی درخواست کی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ میری گزارش ہے انٹرویو لینے والی کمیونٹی مستقبل میں ذاتی سوالات کرنے سے گریز کرے۔ انہوں نے اپنے مداحین سے درخواست کی کہ نادر علی کو پریشان نہ کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں