70

ٹائٹن آبدوز میں سوار افراد کی لاشیں ملنے کا امکان بہت کم ہے

امریکی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ ٹائٹن آبدوز میں سوار افراد کی لاشیں ملنے کا امکان بہت کم ہے گزشتہ روز ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے لیے سروس فراہم کرنے والی ٹائٹن آبدوز کمپنی کی جانب سے مسافروں کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب امریکی کوسٹ گارڈ نے بھی آبدوز مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے امریکی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ آبدوز میں سوار افراد کی لاشیں ملنےکا امکان بہت کم ہے، انڈر واٹر روبوٹ نے آبدوز کے ملبے کو دریافت کیا، یہ ملبہ ٹائٹینک جہاز کے ملبے سے تقریباً 488 میٹر دور ملا امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق ٹائٹن آبدوز ممکنہ طور پر شمالی بحراوقیانوس میں تباہ ہوئی ہے، ٹائٹینک کی باقیات کے قریب ملنے والا ملبہ آبدوز کے پھٹنے سے مطابقت رکھتا ہے ’ٹائٹن آبدوز کے مسافر ہلاک ہو چکے ہیں واضح رہے کہ بحر اوقیانوس میں دنیا کے امیر ترین شخصیات کو ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھانے کے لیے لے جانے والی آبدوز ٹائٹن لاپتا ہے جس کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے ٹائی ٹینک کاملبہ دکھانے کے لیے سیاحوں کو لےجانے والی آبدوز 18 جون کو لاپتا ہوئی تھی، جس کی تلاش کے لیے امریکا،کینیڈا اور فرانس کی ٹیمیں مصروف تھیں، جس کے بعد ایک روبوٹ کو پانی میں اتارا گیا تھا یہ آبدوز کینیڈا کے جزیرے نیو فاؤنڈلینڈ سے روانہ ہوئی تھی، امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق اتوار کے روز سفر کے آغاز کے ایک گھنٹہ 45 منٹ بعد ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں