سکھر کے علاقے سندھی سوسائٹی کی مکین بھٹی راجپوت برادری کی عورتوں کا آباد پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج ڈی آئی جی سکھر سے انصاف فراہمی کی اپیل،تفصیلات کے مطابق: آباد تھانہ کی پولیس نے سوسائٹی کے علاقے میں پراپرٹی کا کام کرنے والے سلیم بھٹی کے گھر پر چڑھائی 3 مہمانوں اور دو گاڑیوں سمیت گم کردیا، پولیس کی ایسی زیادتیوں کے خلاف بیوی یاسمین بہن ثمینہ اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ہمارے گھر پر چڑھائی کرکے چادر چودیواری کے تقدس پامال کیا اور پنجاب سے آئے ہوئے ہمارے مہمان محمد جاوید، محمد عادل اور محمد بشیر کو دو کاروں ہنڈا سوک اور کرولا سمیت اٹھا کر لے گئی جس پر سلیم راجپوت تھانہ پر پوچھنے گیا کے ہمارے مہمانوں کو کیوں گرفتار کیا ہے تو اسکو بھی اٹھا کر گم کردیا اب آباد تھانہ کی پولیس ہم سے 50 لاکھ رشوت یا گھر نام کرنے کا بول رہی ہے ورنہ ہاف فرائے فل فرائے کی دھمکیاں دے رہی ہے، انہوں کہا کہ تھانہ پر جاتے ہیں تو ہمیں انسے ملنے نہیں دیا جارہا پتا نہیں کس حال میں ہے یہاں تک کھانہ بھی نہیں دیا جارہا، متاثرین نے حکومت سندھ اور ڈی آئی جی سکھر سے اپیل کی ہے کہ سلیم بھٹی کو بازیاب کروا کر آباد تھانہ کہ عملے کہ خلاف کارروائی کی جائے۔
78