کراچی: پاک بحریہ کی کمیشننگ پریڈ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی شرکت

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر، کراچی میں پاک بحریہ کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے ہیں، تقریب میں اہم شخصیات کے علاوہ غیر ملکی سفارت کار بھی شریک ہوئے۔ اس تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والےکیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹ عبدالرحمان نے اعزازی شمشیر حاصل کی