کراچی : سندھ حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جامعات میں ہولی منانے پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اس عمل کو اسلامی مذہبی رواداری کے خلاف قرار دے دیا تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جامعات میں ہولی منانے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کیجانب سے پابندی عائد کرنے پر سندھ حکومت کا سخت رد عمل آگیا سندھ حکومت نے جامعات میں ہولی منانے پر پابندی لگانے والے HEC کے عمل کو اسلامی مذہبی رواداری کے خلاف قرار دے دیا۔وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے کہا کہ ہولی مذہبی سےزیادہ ثقافتی تہوار ہےاوررنگوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا، برصغیرمیں صدیوں سے لوگ ایک دوسرے پر رنگ برساتے آئے ہیں، ایچ ای سی کایہ فیصلہ اس ثقافتی روح کاقتل ہے۔اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ ہمارا مذھب ، آئین اور قانون تمام دیگر مذاھب و عقائد کے احترام کا درس دیتا ہے،پاکستان کا قانون کسی بھی فرد یا ادارے کو یہ اختیار نہیں دیتا کہ وہ دوسرے عقائد کے شہریوں کو ان کے مذہبی و ثقافتی تہوار منانے سے روکے۔انھوں نے مزید کہا کہ سندھ صدیوں سے مذہبی رواداری کی بی مثل روایات کا امین رہا ہے، ہیک کایہ فیصلہ معاشرے میں مزیدعدم برداشت اورتقسیم کا سبب بنے گا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مذہبی رواداری درکار ہے جس کاوعدہ آئین میں کیاگیاہے، میں اس عمل کووادی سندھ کی ثقافت کی توہین سمجھتا ہوں۔
72