بحر اوقیانوس میں گہرے سمندر میں لاپتہ ہونے والی آبدوز کے بارے میں ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مذکورہ ‘نائٹن’ سمندر کی تہہ میں بیٹھ چکی ہے۔ سیاحوں کے بچنے کا امکان ایک فیصد سے بھی کم ہے اس سے قبل لاپتہ ہونے والی آبدوز میں5 لوگوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا جو سمندر کی تہہ میں ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالر کی خطیر رقم کے عوض روانہ ہوئے تھے ماہرین کے مطابق خدشہ ہے نائٹن سمندر کی تہہ میں بیٹھ چکی، نائٹن میں موجود سیاحوں کے بچنے کے آثار ختم ہونے لگے ہیں، سیاحوں کے بچنے کا امکان ایک فیصد سے بھی کم ہے، امریکی بحریہ کے اہلکار بھی سمندر کی تہہ میں نہیں جاتے کیوں کہ سطح سمندر کے مقابلے میں تہہ میں دباؤ 400 گنا بڑھ جاتا ہے سمندری ماہرین نے کہا کہ لوگ اس بات کے منتظر ہیں کہ شاید امریکی بحریہ کوشش کرتے ہوئے انھیں بچا لے مگر کوئی ایسا نہیں جو نائٹن تک جا کر لوگوں کو بچائے، واحد امید یہ ہی ہے کہ نائٹن خود سطح سمندر تک آجائے واضح رہے کہ آبدوز میں موجود افراد کے لیے چند گھنٹوں کی آکسیجن رہ گئی، آبدوز میں شہزادہ داؤد، ان کے بیٹے سلیمان سمیت 5 سیاح موجود ہیں
70