سکھر ہاؤس میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، تقریب میں شریک سکھر کے میئر ارسلان شیخ، ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل، ٹائون چیئرمین طارق چوہان، مرتظي١ گھانگھرو اور مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، میئر ارسلان شیخ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو جمہوریت کی علامت تھی، بھٹو خاندان کی شہادتوں کے بدولت پاکستان میں جمہوریت زندہ ہے،آج شہید بے نظیر بھٹو کا سپاہی ہونے پر ہم فخر کرتے ہیں، شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں،بینظیر بھٹو کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اور عوام کو ایک بار بتاتے چلیں کہ اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا.
86