کراچی: شہریوں کی گمشدگی سے متعلق درخواستوں پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، پولیس نے اس حوالے سے ہونے والی پیشرفت کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی اے آر وائی نیوز کے مطابق شہریوں کی گمشدگی سے متعلق درخواستوں پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، اس موقع پر پولیس حکام کی جانب سے اس حوالے سے ہونے والی پیشرفت کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام افراد جرائم میں ملوث ہیں اور متعلقہ پولیس نے انھیں گرفتارکر رکھا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ سید احرار کو شاہ فیصل پولیس نے 2 مقدمات میں گرفتار کیا ہے، تاجدار علی کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا وہ اس وقت جیل میں ہے، اس کے علاوہ دانش سومرو کو حیدر آباد پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا وہ بھی سلاخوں کے پیچھے ہے پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ سکندر میمن کو میمن گوٹھ پولیس نے درج ہونے والے مقدے میں گرفتار کیا ہے، شہری فضل غنی کوسی ٹی ڈی نے منگھو پیر سے گرفتار کیا تھا جبکہ ابراہیم علی کو سچل کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے، اس موقع پر سندھ ہائیکورٹ نے شہریوں کے اہلخانہ کو متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا حکم دیا
87