103

آج ملک میں‌ کہاں سورج آگ برسائے گا اور کہاں آسمان بارش

آج ملک بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے کچھ علاقوں میں بارشوں کا بھی امکان ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق آج ملک بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے کچھ علاقوں میں بارشوں کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ سب سے گرمی نوکنڈی میں پڑنے کا امکان ہے جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے اس کے علاوہ سبی میں 45، تربت، نوابشاہ اور موہن جو دڑو میں 44 ڈگری تک درجہ حرارت جا سکتا ہے۔ساہیوال اور سکھر میں 43، حیدرآباد، سرگودھا اور فیصل آباد میں 42، اسلام آباد اور پشاور میں 41 جبکہ لاہور کا درجہ حررات 40 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ شہر قائد بھی گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے، آج درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا جب کہ خضدار، لسبیلہ، آواران میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے کوئٹہ میں آج درجہ حرارت 37 ڈگری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں