106

پارکنگ کے لیے جگہ نہیں ملتی تو آپ بھی یہ کام کر سکتے ہیں!

تائیوان میں پارکنگ فیس سے بچنے کے لیے ایک شخص نے اپنی گاڑی چھت پر پارک کر دی. عجیب و غیرب تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان میں ایک شخص نے روز روز کے پارکنگ فائن سے تنگ آکر نیا طریقہ ڈھونڈتے ہوئے اپنی گاڑیوں کو اپارٹمنٹ کی چھت پر ہی پارک کردیا۔ اپنی بلڈنگ کے سامنے اس شخص نے کئی بار گاڑیاں پارک کیں اور ہر بار اسے فائن کا سامنا کرنا پڑا۔مذکورہ شخص کی ایک گاڑی تو چھت پر پوری آگئی جبکہ دوسری گاڑی کا ایک حصہ چھت سے تھوڑا باہر نکلا ہوا نظر آرہا ہے۔ انٹرنیٹ پر اس حرکت کی عجیب و غریب تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس شخص کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اس بات سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ اس عمل سے بلڈنگ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ دونوں گاڑیوں کے وزن سے عمارت کو کوئی خطرہ نہیں کیوں کہ یہ اسٹیل اور کنکریٹ سے بنی ہے۔شہری حکام نے اس شخص سے عمارت کی چھت سے گاڑی ہٹانے کے لیے کہا تاہم اس نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میں نے تکنیکی طور پر کسی قواعد کی خلاف ورزی نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں