124

سکھر ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کال پر کراچی مئیر شپ انتخابات میں دھاندلی کےخلاف ملک بھر کی طرح

سکھر ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کال پر کراچی مئیر شپ انتخابات میں دھاندلی کےخلاف ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ شیخ کی قیادت میں کارکنان کی کثیر تعداد نے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی لکس پارک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، دھاندلی اور کارکنان پر تشدد کئے جانے والے عمل کے خلاف شدید نعریبازی کی، اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی سکھر سرفراز صدیقی، سٹی صدر جے آئی یوتھ جواد الرحمن میرانی، عبد الخالق سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی سکھر کے امیر زبیر حفیظ شیخ نے کہا کہ کراچی میئر انتخاب کے دوران اکتیس منتخب افراد کا سرے سے ہی غائب ہوجانا ملکی تاریخ کا انوکھا ترین واقعہ ہے، کراچی کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا، الیکشن کے نام پر سلیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے ہر وہ طریقہ اختیار کرے گی جس کی آئین پاکستان میں اجازت ہے، عدالتوں میں بھی جائیں گے اور پرامن احتجاج بھی کریں گے، کل تاریخ کا بدترین اور جمہوریت کے لیے سیاہ ترین دن تھا، کراچی کا مینیڈیٹ چوری کیا گیا، انکا مزید کہنا تھا کہ اس جعلی اور قبضہ مینڈیٹ کو مسترد کرتے ہیں، الیکٹورل کالج کے 10 فیصد ممبران موجود نہیں تھے۔ کوئی بتا نہیں رہا تھا کہ کس نے انھیں قبضہ میں لے کر لاپتہ کیا ہے، جبر کے ذریعے روکا ہے یا خریدا ہے؟ اس غیرجمہوری، غیرآئینی، غیرقانونی عمل سے اکثریت کو اقلیت میں بدل کر جعلی طریقے سے حاصل کردہ مینڈیٹ کو مسترد کرتے ہیں، جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے تحفظ اور آئین، قانون اور انصاف کی بالادستی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں