102

کراچی : آج دن میں بارش کا امکان ہے،

کراچی : محکمہ موسمیات نے نوید سنائی ہے کہ آج دن میں شہر قائد میں بارش کا امکان ہے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ آج دن کے وقت شہر میں بادل برس سکتے ہیں، پچھلے دو دنوں کے دوران کراچی کے ساحلی علاقوں ساتھ ساتھ اندرون شہر بھی مختلف علاقوں میں برسات اور طوفانی ہوائوں نے اپنا رنگ دکھایا۔محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے ساحل پر دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ سی ویو جانے والے راستوں کو بند کر دیا گیا ہے، ابراہیم حیدری، منوڑہ، کیپ ماؤنٹ اور ہاکس بے پر بھی پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔ہاکس بے کے مقام پر سمندری پانی مچھلی چوک تک آگیا جبکہ ابراہیم حیدری میں پانی آبادی میں داخل ہوگیا اور کراچی سے منوڑہ کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں