سکھر : جناح ویلفئیر ایسوسی ایشن سکھر کے صدر اصلاح الدین شیخ نے کہا ہےکے جرائم کے خاتمے کیلئے سکھر پولیس کی موجودہ کارکردگی قابل ستائش ہے ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی تعیناتی کے بعد پولیس میں چھپی کال بھیٹروں کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں سکھر پولیس کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے اور جرائم میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ۔شہر میں امن و امان کی خراب صورتحال کو بہتر بنانے سمیت سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے سکھر پولیس دیگر شہروں کے مقابلے میں احسن طریقے سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے ڈی آئی جی سکھر جاوید سونہارو جسکانی، ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک سمیت سکھر پولیس کو بہتر کارکردگی پر سلام پیش کرتے ہیں اور جرائم پیشہ افراد،سماجی برائیوں کے خاتمے سمیت شہر میں امن و امان کی فضاء قائم رکھنے کیلئے سکھر پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان خیالات کا اطہار انہوں نے اپنے دفتر میں زرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا جناح ویلفئیر ایسوسی ایشن سکھر کے صدر اصلاح الدین شیخ کا مزید کہنا تھا کہ شہر کی تجارتی وکاروباری مراکز میں پولیس گشت اضافہ،اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے اہلکاروں کی تعیناتی و سماجی برائیوں کے خلاف دبنگ کاروائیاں خوش آئند اقدام ہے، انہوں نے کہا کچے میں پولیس آپریشن کی زبردست کامیاب کاروائیاں، مغویاں کی بازیابی پر ایس پی سنگھار ملک اور سکھر پولیس ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ شہر سکھر کی امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے جناح ویلفئیر ایسوسی ایشن سکھر کے صدر اصلاح الدین شیخ نے ڈی آئی جی جاوید سونہارو جسکانی ،ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک سے اپیل کی ہے سماجی رہنما بندھانی فلاحی تنظیم سکھر کے صدر توفیق بندھانی پر درج انتقامی جھوٹے مقدمے کا نوٹس لیکر انہیں انتقامی کاروائی کا نشانہ بنانے سے بچانے ،درج جھوٹا مقدمہ خارج کرکے انکی رہائی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
