محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سمندری طوفان بیپر جوائے کیٹی بندر سے 155 کلو میٹر فاصلے پر ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر ی طوفان بیپر جوائے آج پاکستان میں داخل ہوگا، اس وقت طوفان کراچی سے 230کلو میٹر اور ٹھٹھہ سے 235 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔محکمہ موسمیات کا بتایا ہے کہ طوفان کے اطراف ولاقوں مین ہوا کی رفتار 150 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی، طوفان کے باعث سمندری لہروں کی اونچائی 25 سے 30 فٹ ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ طوفان کا آج دوپہر کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سےگزرنےکا امکان ہے، طوفان کے ممکنہ اثرات میں تیز آندھی، بارش اور سیلابی کیفیت شامل ہیں۔این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری متعلقہ انتظامیہ سے رابطہ کریں۔طوفان کے ممکنہ اثرات تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ کے اضلاع اور کراچی ڈویژن میں مرتب ہوں گے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 81 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا جاچکا ہے اور عملے کے ساتھ ڈی واٹرنگ مشینیں سندھ بھر کے حساس مقامات پر تعینات کی گئی ہیں۔
