سکھر: پنوعاقل کے گاؤں لال محمد کلھوڑو کے رہائشی زاھد کلھوڑو کااہلخانہ کے ہمراہ سود خور کی ناانصافیوں کے خلاف نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی گئی. اس موقع پر زاہد کلھوڑو، رخسانہ کلہوڑو نے بتایا کہ پنو عاقل کے بدنام زمانہ سودخور نے ہمارا جینا محال کر رکھا ہے، تین سال قبل کاروبار کے لئے چار لاکھ لیے تھے، اب وہ 14 لاکھ روپے مانگ رہا ہے، زاھد کلہوڑو کا کہنا تھا کہ تین سالوں سے ہر ماہ چالیس ہزار روپے کے حساب سے تمام رقم واپس کرچکا ہوں، اسکے باوجود سودخور نے کئی بار گھر آ کر حملہ کیا اور ابھی تک موتمار دھمکیاں دے رہا ہے، ہمارا گھر سے نکلنا اور گھر میں رہنا مشکل ہوگیا ہے، انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی سکھر و دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ بااثر سودخور کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے.
