106

سکھر ،ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی اور ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی مشترکہ ڈسٹرکٹ آفيس سکھر میں پریس کانفرنس،

سکھر ،ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی اور ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کی مشترکہ ڈسٹرکٹ آفيس سکھر میں پریس کانفرنس،
باگڑجی کچے سے چوری شدہ کروڑوں مالیت کی سو فیصد ریکوری برآمد، باگڑجی کے کچے جھلی کلواڑی کے قریب لنک روڈ دادو کینال گھمراہ لوپ بند 12 میل سے دن کو 11 بجے کے قریب مظھر علی کلوڑ کے بھانجے عبدالماجد کلوڑ اور مزمل علی کلوڑ سے 196 عدد مال مویشیوں کو جو کہ چارے کے لیے لے جا رہے تھے کہ اچانک مسلحہ ڈاکوؤں نے جدید اسلحے کے زور پر لوٹ کر باگھڑجی کچے کی طرف فرار ہوگئے تھے۔جس پر کچے میں مسلسل جاری آپریشن کے دوران نشاندھی پہ سکھر پولیس کارروائی کرتے ہوئے باگڑجی سے لوٹ کر لے جانے والی 196 عدد مویشیوں کو جس کی مالیت 6 کروڑ 55 لاکھ 90 ھزار ہے جو کہ آپریشن کے دوران سو فیصد ریکوری برآمد کی گئی۔آپریشن کے دوران سکھر پولیس مزید کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث اہم سرغنہ سنگین جرائم میں مطلوب بدنام زمانہ اور انعام آفتہ ڈاکو ھیموں جتوئی (عطرانی) کو گرفتار کیا گیا اور ڈاکووں کے ٹھکانوں اور گھروں کو مسمار کردیا گیا جس پر علاقے مکینوں میں خوشی کی لہر۔ جبکہ کچے میں جاری آپریشن کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے 15 لاکھ انعام یافتہ وزیرو جتوئی کو بھی سکھر پولیس نے گرفتار کرلیا سکھر پولیس مزید کامیابی حاصل کرتے ہوئے گزشتہ روز تھانہ ای سیکشن کی حدود ریلوے ہیڈکوارٹر کے قریب پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں کار سمیت گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا مزید نشاندھی پہ سکھر پولیس نے تھانہ سائیٹ کی حدود گولیمار میں کامیاب کاراوئی کرتے ہوئے سکھر کے مختلف تھانوں کی حدود سے چھنی اور چوری کی گئی مزید 4 مسروقہ کاریں برآمد کی،صالح پٹ سے اغوا ہونے والے پریاکماری کے ایک سوال کے جواب میں ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے کہا کہ سکھر پولیس ہر ممکنہ کوشش کی ہے اور کررہے ہے مگر پولیس کو ورثہ کی جانب سے کیس میں اہم شواہد اور کوئی تعاون نہیں کیا جا رہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں