تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں غربت سے مجبور ماں باپ نے ایک دن کے بچے کو 50 ہزار روپے میں فروخت کردیا، والدہ نے کہا کہ نجی اسپتال انتظامیہ نے بل کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا۔ متاثرہ والدہ نے کہا کہ میرے شوہر نے ادھار پیسے لیے اور اسپتال کا بل ادا کیا، شوہر نے جس سے ادھار رقم لی بچے کو اسکے حوالے کردیا۔ نجی اسپتال کے ڈائریکٹر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رقم دے کر نومولود بچہ کو لینے والےکی تلاش جاری ہے اس واقعے کے بعداسپتال انتظامیہ نے خاتون کا علاج مفت کردیا ہے، اب تک جتنی بھی ادائیگی ہوئی وہ متاثرہ خاتون کو واپس کی جائیگی۔
