12

اساتذہ اور طلبہ ہو جائیں ہوشیار، سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

سندھ حکومت نے تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے اور اب اساتذہ اور طلبہ کی حاضری مینوئل کے بجائے ڈیجیٹل ہوگی۔ تعلیمی اداروں میں چہرے کی شناخت پر مبنی سسٹم متعارف کرایا جائے گا جس کے ذریعے اساتذہ اور طلبہ کی حاضری لی جائے گی۔ اس کے علاوہ سندھ حکومت نے ہر اسکول کا اپنا بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہیڈ ماسٹرز کو براہ راست اختیارات دیے جائیں گے کہ وہ اسکول کی بہتری کے لیے خود فیصلے کر سکیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر تعلیم کو 78 لاکھ بچوں کے اسکول داخلے کا ہدف بھی دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسکولوں میں لڑکیوں کی بڑھتی ہوئی انرولمنٹ کو مثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اسکول ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دے کر تعلیم کا نظام مزید بہتر کرنا ہے۔ حکومت کا یہ فیصلہ سندھ کے تعلیمی نظام میں شفافیت، خود مختاری اور بہتری کی جانب اہم قدم ہے، جو لاکھوں طلبہ کے مستقبل کو روشن کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں