8

ملکی معیشت کے لیے اچھی خبر ! عالمی بینک کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کو 10کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کرنے کا اعلان کردیا ، اعلامیے میں کہا گیا کہ رقم موسمیاتی تبدیلی سےمتاثرغریب کاشت کاروں کیلئے ہوگی۔ ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ رقم موسمیاتی تبدیلی سے متاثر افراد میں چھوٹے قرضوں کی صورت میں فراہم کی جائے گی ، رقم کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سےمتاثرہ افرادکی آمدن بڑھانا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ رقم عالمی بینک کے10سالہ کنٹری پارٹنرشپ پروگرام کاحصہ ہے۔ یاد رہے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ کیا تھا اور فریم ورک کی منظوری کیلئے 24 میں سے 19 ڈائریکٹرز نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ عالمی بینک 20 ارب ڈالرز کا تقریباً 3 چوتھائی حصہ آئی ڈی اے کے ذریعے فراہم کرے گا، بقیہ رقم انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے تحت فراہم کی جائے گی۔ توسیعی فریم ورک 6 کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کرےگا، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی طرف سے اضافی فنڈنگ سے سی پی ایف کی تکمیل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں