46

سکھر:تھانہ اے اورتھانہ سائیٹ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں سنگین جرائم میں ملوث دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

سکھر: تھانہ اے اورتھانہ سائیٹ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں سنگین جرائم میں ملوث دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اور کاریں اسلحہ برآمد کرنے کا پولیس نے دعویٰ کیا ہے. گزشتہ روز پہلا پولیس مقابلہ اے سیکشن کی حدود ریلوے ہیڈکوارٹر کے قریب مقابلہ ہوا جس میں بین الصوبائی کار اسنیچنگ گینگ کا اہم کارندہ زخمی حالت میں کار سمیت گرفتار اسلحہ برآمد کر لیا گیا ڈاکو کی نشاندھی پر سائیٹ ایریا کی حدود گولیمار میں کارروائی کے دوران 3 مسروقہ کار برآمد کر لی گئی ہیں مسروقہ کار شہر کے مختلف علاقوں سے چورائی گئیں تھیں گرفتار ڈاکو موٹر کار موٹر اسنیچنگ چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا. قبضے سے پستول میگزین اور گولیاں برآمد کی گئی ڈاکو کی شناخت غلام مرتضیٰ رند کے نام سے ہوئی ہے. دوسرا مقابلہ تھانہ سائیٹ کی حدود راہوجا لنک روڈ کے قریب ہوا.جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل اسنیچنگ چوری ڈکیتی پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب دلبر لاشاری کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا. زخمی ڈاکو کے کرمنل رکارڈ معلومات مختلف تھانوں دیگر اضلاع سے حاصل کی جا رہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں