45

سکھر : اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے

سکھر : اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت نے غریب، عوام، محنت کش، مزدوروں، چھوٹے دکانداروں ، تاجروں کو نظر انداز کر کے بڑے سرمایہ داروں اور مخصوص طبقے کا بجٹ پیش کیا ہے۔ جس میں مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کے خاتمے اور چھوٹے تاجروں اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوئی قابل ذکر بات نہیں ہے۔ غربت مہنگائی، بیروزگار کے باعث غریب عوام خودکشیاں کر رہے ہیں،ملک بدترین معاشی حالات سے دوچار ہے تجارتی سرگرمیاں مکمل ٹھپ ہوکر رہ گئی ہےں بجلی، گیس، کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور اشیاءخور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،200 ارب کے اضافی ٹیکسز 460 ارب خسارہ کے بجٹ سے تاجروںاور عوام کیلئے مزید مشکلات پیدا ہونگی، حکومت فوری طوری پر پیش کردہ بجٹ پر نظرثانی کر کے ملک سے غربت، مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمے اور چھوٹے تاجروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر سیکریٹریٹ گولڈ سینٹر صرافہ بازار میں سکھر اسمال ٹریڈرز کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں حاجی غلام شبیر بھٹو،حاجی عبدالستار راجپوت، عبدالقادر شیوانی، رئیس قریشی، شکیل قریشی،حافظ محمد شریف ڈاڈا، بابو فاروقی، محمد منیر میمن، محمد کاشف شمسی،عبدالباری انصاری،مختیار شامی، طارق علی میرانی، سلیم مالا، محبوب صدیقی،جاوید میمن، سید محمد شاہ،شعیب میمن، ایاز علی ابڑو، ذاکر خان،احسان بندھانی، اعظم خان، ڈاکٹر سعید اعوان، امداد جھنڈیر، محمدسجاد عامر،فخرالدین، صداقت خان و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنماﺅں کامزید کہنا تھا کہ حکومت نے صرف 10فیصد افراد کیلئے بجٹ پیش کر کے 90 فیصد افراد کیلئے مشکلات پیدا کردی ہیں، آج غریب عوام آٹے، چاول، دال، چینی، گھی، سمیت دیگر اشیاءخور و نوش کے حصول کیلئے پریشان دیکھائی دے رہے ہیں حکومت نے پیش کردہ بجٹ میں عوام کو اشیاءخور و نوش کی سستے داموں فراہمی، غربت، مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمے اور چھوٹے تاجروں کو ریلیف فراہم کر کے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوئی بھی اقدامات نہیں اٹھائے۔صدر، وزیر اعظم اپنی قومی ،آئینی اور جمہوری ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے بجٹ کو غریبوں اور عوامی امنگوں کے مطابق از سر نو مرتب کرنے کی ہدایات جاری کریں۔ جس میں غریبوں کیلئے خصوصی پیکیج ، مہنگائی اور بےروزگاری کے خاتمے کیلئے پالیسیاں تعلیم اور صحت کی بہتری کیلئے ترجیحات، صنعت و تجارت اور کاروبار کے فروغ اورغریب عوام اور چھوٹے تاجروںکی مشکلات کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائیں جس سے ان کی معاشی مشکلات کم ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں