41

حریم شاہ نازیبا ویڈیو لیک کیس،ایف آئی اے نے صندل خٹک کو گرفتار کر لیا عدالت نے ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی

کراچی ؛ حریم شاہ نازیبا ویڈیو لیک کیس میں عدالت نے صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی عدالت میں ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی نازیبا ویڈیو لیک کیس پر سماعت ہوئی، مقدمے کی مدعیہ حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی جس کے بعد ایف آئی اے نے صندل خٹک کو گرفتار کرلیا۔صندل خٹک نے عدالت میں بیان دیا کہ حریم شاہ کی ویڈیوز اب لیک ہوئی جب کہ وہ مجھے ایک سال سے تنگ کر رہی ہے۔صندل خٹک نے الزام عائد کیا کہ حریم شاہ مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہے۔میں نے نہ حریم شاہ کی ویڈیو بنائی اور نہ ہی لیک کی۔اسپیشل جج سنٹرل اعظم خان نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد صندل خٹک کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔واضح رہے کہ کچھ روزقبل سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں، وائرل ویڈیو پر حریم شاہ نے الزام لگایا تھا کہ ان کی لیک ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز قریبی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے موبائل چوری کرکے لیک کیں۔سوشل میڈیا کی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر جاری ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے مشکل حالات پر گفتگو کی۔ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے کہاکہ اس رمضان المبارک کے صدقے آپ سب سے دعائوں کی التماس ہے اور میری دعائیں بھی آپ سب کے ساتھ ہیں ، اس وقت میں ایک مشکل، کٹھن اور دشوار حالات کا سامنا بہادری سے کررہی ہوں لیکن اس سب کے باوجود میری اپنے چاہنے والوں سے دعائوں کی درخواست ہے، مشکلات سب پر آتی ہیں لیکن بہادر وہ ہے جو ان مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کرے۔ ویڈیو پیغام کے ساتھ حریم شاہ نے کیپشن درج کرتے ہوئے لکھاکہ یااللہ پاک میں بہت کمزور ہوں میری مدد فرما، یااللہ پاک اس رمضان کے صدقے صندل خٹک اور عائشہ ناز کو برباد کر ، یااللہ تو سب جانتا ہے تجھ سے کچھ چھپا نہیں میرے اللہ تو مجھے انصاف دلادے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں