13

کراچی : ہوٹل سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، تہلکہ خیز انکشاف

کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل نرسری کے قریب ہوٹل سے خاتون کی لاش ملی ہے۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 25 سالہ مقتولہ کو سابق شوہر نے چھری کے وار کرکے قتل کیا، خاتون اور ملزم کے درمیان مبینہ طور پر علیحدگی ہوچکی تھی۔ مقتولہ خاتون اپنے سابق شوہر کے ساتھ ہوٹل میں موجود تھی، شوہر کے دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کے دوران جھگڑا ہوا، خاتون کو تشدد اور چھری کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خاتون کا سابق شوہر مبینہ طور قتل کی واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگیا، مقتولہ چنیسرگوٹھ کی رہائشی اور 3بچوں کی ماں تھی، لاش کو دیگر قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں