13

رواں سال کے پہلے چاند گرہن کا آغاز ، کیا آسمان سرخ ہوجائے گا؟

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے پہلے چاند گرہن کا آغاز ہوگیا اور چاند کو گرہن لگنا شروع ہوگیا۔ گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر ستاون منٹ پر ہوا، مکمل گرہن صبح گیارہ بج کر اٹھاون منٹ پر لگے گا جبکہ گرہن کا اختتام تین بجے ہوگا۔ چاند گرہن یورپ، افریقا، جنوبی و شمالی امریکا کے علاوہ آسٹریلیا میں بھی دیکھا جاسکے گا تاہم پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ البتہ وسطی اور مغربی ایشیا جن میں سعودی عرب، مشرقی افریقہ اور مصر کے علاقے شامل ہیں ان علاقوں میں یہ گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، ایسا تین سال بعد پہلا گرہن  ہیں، ایسا آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔ نسٹی ٹیوٹ آف آسٹرونومی کے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ گرہن چاند کی سطح کے تقریباً 118 فیصد حصے پر محیط ہوگا، اور گرہن کے شروع سے اختتام تک تمام مراحل میں تقریباً 6 گھنٹے اور 3 منٹ لگیں گے۔ واضح رہے کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے کہ جب زمین گردش کرتے ہوئے سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے۔ تاہم سورج گرہن کی طرح اس گرہن کو کھلی آنکھ سے دیکھنے سے بصارت کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں