تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کو مقابلے کے دوران بازیاب کرایا گیا، جن افراد کو بازیاب کرایا گیا ہے ان میں انجنینئر عبدالقیوم، سپروائیزر زاہد ابڑو اور پولیس اہلکار اصغر نوناری شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکو مغویوں کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے، اہلکار اطلاع پر پہنچے تو ڈاکوؤں سے فائرنگ کات بادلہ ہوا۔ ڈاکو پولیس گھیراؤ کے باعث مغوی چھوڑ کرفرار ہوگئے، 5 مارچ کو ڈاکوؤں نے سوئی گیس کے تین ملازمین کو اغوا کیا تھا۔
