اسلام آباد : جی ایچ کیو کا مونوگرام توڑنے والے شرپسند کی شناخت کر لی گئی۔حملہ آور کی شناخت راجہ دانش وحید کے نام سے ہوئی جو راولپنڈی کا رہائشی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دانش وحید نامی شرپسند لوگوں کو توڑ پھوڑ پر اکساتا آتا رہا اور خود بھی ڈنڈوں سے جی ایچ کیو کا مونوگرام توڑ کر جی ایچ کیو میں داخل ہوا تھا۔شر پسند نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر شدید پتھراؤ کیا۔جبکہ پٹرول پمپ نے والوں میں بھی بھی شامل رہا۔قبل ازیں جناح ہاؤس لاہور پر حملے کا ایک اور شرپسند بے نقاب ہوگیا۔حاشر خان نامی شرپسند سند جو ناحافظ پر حملہ کے دوران انقلاب کے نعرے لگاتے رہا۔حاشر خان درانی انصاف یوتھ ونگ لاہور کا انفارمیشن سیکرٹری ہے جس نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ میں نے نعرے لگائے کہ لوگوں انقلاب مبارک ہو ہم فوجیوں سے جان چھڑائیں گے۔شرپسند حاشر خان درانی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کی منصوبہ بندی پہلے سے زمان پارک میں کی گئی جس کے تحت ہم نے حملہ کیا۔پی ٹی آئی کی قیادت نے حملے کا منصوبہ بنایا جس میں یاسمین راشد ،محمود رشید اور شیخ امتیاز شامل تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے فوج کے خلاف ہمارے ذہنوں میں جو بھرا تھا وہ اثرانداز ہوا۔میں نے حملے کے وقت وہاں ویڈیو بھی بنائی تھی۔میں نے جھنڈا لہراتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کورکمانڈر ہاؤس نہیں بلکہ خان ہاؤس ہے۔شرپسند نے کہا کہ اس سب عمل کے دوران فوج کا رویہ بہت مثبت تھا، ہماری فوج نے کسی عام شہری کو تنکا برابر بھی نقصان نہیں پہنچایااس سے قبل شرپسندوں میں سے ایک ملزم نے اہم انکشاف کیے، ملزم علی رضا اوکاڑہ سے لاہور آیا تھا جو اب قانون کی گرفت میں آ چکا ہے۔ ملزم علی رضا نے انکشاف کیا کہ وہ اوکاڑہ سے حملے کی نیت سے لاہور آیا،پارٹی قیادت کی تقاریر فوج دشمنی کا باعث بنیں۔
