47

اداکارہ فضا علی کو گہرا صدمہ

پاکستان ؛ شوبز کی معروف اداکارہ، ماڈل اور شو ہوسٹ فضا علی کو گہرا صدمہ پہنچا ہے ان کی بڑی بہن انتقال کر گئی ہیں۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور شو ہوسٹ فضا علی کی والدہ جیسی حیثیت رکھنے والی بڑی بہن دار فانی سے کوچ کر گئی ہیں وہ کچھ عرصے سے شدید بیمار تھیں اور ایک ماہ سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔اداکارہ نے اپنی بہن کے انتقال کی اطلاع فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر دی ساتھ ہی لوگوں سے اپنی بہن کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔فضا علی نے اپنی غمگین اسٹوری میں لکھا کہ ’’آپی آپ مجھے اور فریال کو چھوڑ کر اس دنیا سے چلی گئیں ہمیشہ کے لیے‘‘فضا علی کی بڑی بہن انتقال کر گئیںانہوں نے اپنی بہن سے متعلق ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بڑی بہن سے جذباتی لگاؤ کا اظہار بھی کیا ہے۔مذکورہ ویڈیو میں فضا علی کی بڑی بہن گھر کے اندر جھولا جھول رہی ہیں اور اداکارہ کی بیٹی فریال اپنی بڑی خالہ کو جھولا جھلا رہی ہے۔اس ویڈیو میں وہ اپنی بچپین کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ انہوں نے اپنے 8 بہن بھائیوں کو بڑا کیا ہے اور وہ بچپن میں انہیں بھی اسی طرح جھولا جھلاتی تھیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہی ویڈیو انہوں نے گزشتہ ماہ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے صارفین نے اپنی بہن کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں