10

کراچی : 24 سالہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج ، سابق شوہر نامزد

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اقبال مارکیٹ اورنگی ٹاؤن کے گھر میں 24 سالہ لڑکی کے قتل کا واقعہ پیش آیا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں اقبال مارکیٹ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے اور مقتولہ کے سابق شوہرارسلان عرف سنی کو نامزد کیا ہے۔ مقدمہ کے متن میں کہا گیا کہ دن 12 بجے گھر میں موجود تھا کہ ارسلان عرف سنی آیا، ارسلان عرف سنی نے کہا آپ نے جو موٹرسائیکل مجھے دی تھی وہ واپس لےلیں، موٹرسائیکل مکینک کےپاس ہے۔ مدعی مقدمے نے کہا موٹرسائیکل لینے گیا تو ارسلان نے کال کی گھر آجائیں اور کال کاٹ دی، گھر آیا تو بیٹی کی لاش صحن میں پڑی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد سے ملزم فرار ہے تاہم ملزم کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ 4 دن قبل دعا اور ارسلان کی خلع ہوئی تھی اور دعا اپنے والد کے ساتھ گھر میں رہائش پذیر تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں