20

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

تفصیلات کے مطابق سیہون میں برصغیر کے بزرگ ہستی حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس مبارک کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ قائم مقام گورنر سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے پھولوں کی چادر چڑھا کر دعا مانگ کر عرس کی تقریبات کا آغٖاز کیا۔ ملک بھر سے لاکھوں عقیدت مند مزار پر چادریں چڑھا کر دھمالیں لگا کر حاضری دے رہے ہیں۔ اس موقع پر سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے ، پانچ ہزار پولیس اہلکار جبکہ تین سو سے زائد رینجرز کے جوان اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں سے دربار کے داخلی، خارجی اور اطراف کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہے گا اور تقریبات میں لاکھوں زائرین حاضری دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں