26

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور فیصل کریم کنڈی کی خوشگوار موڈ میں ملاقات

تفصیلات کے مطابق پشاور میں گورنرہاؤس میں قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری ہوئی ، تقریب حلف برداری سے پہلے گورنر فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور اور فیصل کریم کنڈی کی ملاقات 10منٹ رہی، ملاقات میں دونوں رہنما خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔ گورنر کے پی نے وزیراعلیٰ سے سوال کیا پی ٹی آئی میں کیا ہورہا؟ شیر افضل مروت کو بھی نکال دیا ان سے ہمدردی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحب آپ کی حکومت نے اپنے ہی خلاف صوابی میں احتجاج نہیں کیا؟ جس پر وزیراعلیٰ کے پی مسکراتے رہے۔ دوسری جانب گورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ اور گورنر کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر ذرائع وزیراعلیٰ ہاؤس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں شیر افضل مروت سمیت کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، گورنر ہاؤس کی جانب سے من گھڑت باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں