صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کالام بی بی انٹرنیشنل ویمن انسٹیٹیوٹ بنوں بل 2023 ء کی توثیق کر دی۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق بل کا مقصد کالام بی بی انٹرنیشنل ویمن انسٹیٹیوٹ ، بنوں کا قیام عمل میں لانا ہے۔ صدر مملکت نے بل کی توثیق آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت کی ہے ۔
