پولیس حکام نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم دمے کا مریض تھا جیل میں سانس کی تکلیف ہوئی تھی، اس کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ 50 سالہ ملزم نذیر خان کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج تھا۔ جنوری 2024 میں جیل اڈیالہ میں قیدی کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اڈیالہ جیل کے ایڈز وارڈ میں حوالاتی کو قتل کیا گیا تھا۔ 4 ملزمان نے ملزم سبیل کے گلے میں پھندا ڈال کر جان لی تھی۔ انتظامیہ نے بتایا تھا کہ واقعہ یکم اور 2 دسمبر کی درمیانی رات اڈیالہ جیل کے ایڈز وارڈ میں پیش آیا، مقتول اور ملزمان ایڈز کے مریض ہیں اور ایڈز وارڈ میں بند تھے۔ ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن رانا رؤف نے اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل پر نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ، نائٹ افسر، نائٹ پیٹرولنگ افسر اور وارڈ انچارج کو معطل کر دیا تھا۔
16