کمشنر نے شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہ قائدین، میرن پرومنڈ پر جاری ترقیاتی کام سمیت شہر کی تما شاہراہوں پر فٹ پاتھوں اور سڑکوں کی مرمت کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں شہر میں، مین ہولز کو کور کرنے، یوٹیلٹی اداروں کے چیمبرز کی مرمت، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، سڑکوں پر نمایاں مقامات سے کچرہ کنڈیوں کی منتقلی اور صفائی کے اقدامات کا جایزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید، اسسٹنٹ کمشنر جنرل کمشنر کراچی افس حاظم بنگوار، مینجنگ ڈائریکٹر سالد ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی، ریجنل ڈائریکٹر لو کل گورنٹمنٹ رمضان پٹھان، ڈائریکٹر جنزل میونسپل سروسز طارق مغل، چیف انجنیئر کے ڈی اے عبد الصمد مختلف ٹاونز کے میونسپل کمنشنرز اور دیگ رنے شرکت کی۔ تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے ضلع میں شہری کی بہتری کے اقدامات کے بارے میں منصوبہ بندی اور جاری کاموں کا جائزہ پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر غربی احمد علی صدیقی نے منگھوپیر روڈ شاہراہ ورنگی میں، ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم نے شاہراہ پاکستان اور علامہ راشد ترابی روڈ میں، ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر نے شاہراہ فیصل میں، ڈپٹی کمشنر جنوبی الطاف ساریو نے آئی آئی چندریگر روڈ، ڈپٹی کمشنر کیماڑی راجہ طارق چانڈیو نے ضلع کیماڑی میں، ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم الہ اوڈھو نے ضلع ملیر اور ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹونے کورنگی میں اہم سڑکوں کی نشاندہی کی جس پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع وسطی میں شاہراہ پاکستان شیر شاہ سوری روڈ علامہ راشد ترابی روڈ پر پیچ ورک اور دیگر ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ضلع وسطی میں غیر سرکاری تنظیموں اور اداروں کے تعاون سے شجر کاری کی جائے گی کے ڈی اے چورنگی کو بوہرہ کمیونٹی کے تعاون سے خوبصورت بنایا جا رہا ہے۔ ٹاون ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے ماڈل مارکیٹ اور اے او کلنک پر ڈیولپنٹ پارک کی تعمیر کے منصوبے بھی تیار کئے گئے ہیں جبکہ کے ڈی اے کے تعاون سے مختلف فلائی اوورز کے نیچے اسپورٹس کمپلیکسز بھی بنائے جائیں گے۔ اجلاس میں شاہراہ فیصل میرن پرومینڈ شاہراہ قائدین کو خوبصورت بنانے کیلیے یوٹیلٹی اداروں کے چیمبرز کی وجہ سے فٹ پاتھوں پر پیدل چلنے والوں کو درپیش دشواریوں کو دور کرنے کے چیمبرز کو بہتر بنانے کے کام کا جایزہ لیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ آئی آئی چندریگر روڈ اور مرین پرومنڈ پر جاری کام کو اگلے دس روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آئی آئی چندریگر روڈ پر کمشنر کراچی کے حالیہ دورہ کے موقع پر کئے گئے فیصلہ کی روشنی میں فٹ پاتھوں پر مرمت اور رنگ ور وغن کا کام مختلف مقامات پر مکمل کر لیا گیا ہے۔ کے ڈی اے اور کے ایم سی نے تصاویر کے ذریعے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ کے ڈی اے نے کمشنر کو بتایا کہ آئی آئی چندریگر روڈ پر 36 مین ہولز تھے جو بند کر دئے گئے ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اورمیونسپل ادارے اپنے اپنے علاقوں میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہر میں کوئی بھی مین ہول نہ کھلا ہو۔
12