16

چینی کمپنی پاکستان میں 700ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چین کےاعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ہوئی ، جس میں چینگ ڈو نے700 لین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کردی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرمایہ کاری کی اصولی منظوری دی ، چینگ ڈو حکومت کے تعاون سے ای ٹیکسی سروس کا جلد آغاز کرے گی اور نوازشریف آئی ٹی سٹی میں چینی کمپنی کمپیوٹنگ سینٹر بھی قائم کرے گی۔ ملاقات میں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں ڈیٹا اور کلاؤڈ سینٹر قائم کرنےپراتفاق کرلیا ، حکومت پنجاب ڈیٹا اور کلاؤڈ سینٹر کیلئے اراضی اوربلڈنگ فراہم کرے گی۔ ملاقات میں پاکستان میں پہلا ای کامرس پلیٹ فارم قائم کرنے پر اتفاق ہوا، چینی کمپنی پاکستانی نوجوانوں کوآن لائن ورلڈوائڈٹریڈنگ کیلئےٹریننگ دے گی۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ چینی تعاون سے پنجاب کوسب سے بڑاآرٹیفشل انٹیلی جنس سینٹربناناچاہتےہیں، پنجاب بہت جلد خطے میں آئی ٹی حب بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں