50

پرانہ سکھر کے علاقے میرانی محلہ و دیگر علاقوں میں گیس کی بندش ، لوڈشیڈنگ و گیس پریشر میں کمی کے خلاف مکینوں کی بڑی تعداد نے گیس

پرانہ سکھر کے علاقے میرانی محلہ و دیگر علاقوں میں گیس کی بندش ، لوڈشیڈنگ و گیس پریشر میں کمی کے خلاف مکینوں کی بڑی تعداد نے گیس انتظامیہ کے خلاف ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی ، مظاہرے کی قیادت جے یو آئی سٹی سکھر کے رہنما مفتی اعظم مہرکرر ہے تھے جبکہ دیگر میں ریاض میرانی، رستم مہر، مٹھل چوہان، انیس ابڑو، شمن سولنگی اور دیگر شامل تھے ، مظاہرین کا کہا تھا کہ سوئی گیس انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے علاقے میں گیس کی بندش ہے ، کئی کئی دنوں تک گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے اور جب گیس آتا ہے تو گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلوں سرگرمیاں تو متاثر ہو رہی ہے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو جاتی ہے ، لوگ صبح ناشتہ کیے بغیر کام پر جا رہے ہیں اور شام اور دوپہر کو گیس پریشر کم ہے انہتائی افسوس کیساتھ میرانی محلہ میں ایک ماہ سے گیس بند ہے، شکا یات کے باوجودکانوں پر جوں تک نہیںرینگ رہی ہے ، سوئی سدرن گیس کمپنی اور دیگر حکام نوٹس لے کر گیس کی فراہمی یقینی بنائیں مظاہرین نے ریجنل منیجر سکھر عزیز اللہ ابڑو اور زونل منیجرجے کمار کو بھی ہٹانے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر ہم ان کے خلاف عدالت جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں