47

سکھر: پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے صحافیوں کو خاموش قاتل شوگر کے مرض کی روکتھام اور اسکے منفی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے

سکھر : پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے صحافیوں کو خاموش قاتل شوگر کے مرض کی روکتھام اور اسکے منفی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے نیشنل پریس کلب میں طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا. ماہر معالج ڈاکٹر غیاث الشان خان کے نگرانی تربیت یافتہ عملہ نے پریس کلب کے زمیداران اور اراکین کا معائنہ اور ٹیسٹ کیے. اس موقع پر پیما کے صوبائی رہنما ڈاکٹر غیاث الشان کا کہنا تھا کہ بے ترتیب طرز زندگی، کھانا پینا، جسمانی ورزش نہ کیے جانے کے باعث شہریوں میں شوگر کا مرض تیز سے پھیل رہا ہے. کیمپ لگانے کا مقصد معاشرے کی بہتری میں نمایاں کردار ادا کر نے والے صحافیوں کو آگاہی فراہم کر نا ہے. پریس کلب کے صدر امداد پھلپوٹو ،عارف میمن ،ایس یو جے کے صدر رشید رضا ،ساحل جوگی نے نیشنل پریس کلب میں شوگر کے فری ٹیسٹ اور آگاہی فراہم کرنے کے لیے لگائے جانے والے کیمپ پر پیما کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کیمپ سے فیلڈ میں فرائض انجام دینے والے صحافیوں کے لیے فائدہ مند ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ اس طرح کے کیمپ کا سلسلہ جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں