63

سینیٹرشہزاد وسیم کی 9 مئی کے واقعات کی مذمت، ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

اسلام آباد ؛ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شہزاد وسیم نے نو مئی کو پیش آنے والے واقعات کی سخت مذمت کردی۔ ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔کہا کہ میں تحریک انصاف کا سینیٹر اور اپوزیشن لیڈر ہوں،ملک کو مختلف چیلنجز کاسامنا ہے،سیاسی قیادت بے یقینی کو ختم کرنے کیلئے کردار اداکرے،مشکل حالات میں اپنا پارلیمانی کردار نبھاؤں گا۔انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کو کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ قابل مذمت ہے۔نو مئی کے واقعات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔9 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا۔نومئی کے واقعات قابل مذمت ہونے کے ساتھ ساتھ ناقابل قبول بھی ہیں۔پاک فوج نے ملک پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔پاک فوج نے ملک کی سالمیت کے لیے ہر قسم کی قربانی دی۔جو لوگ بھی نو مئی کے واقعات میں ملوث ہے انھیں سزا ملنا وقت کا تقاضا ہے۔یہ واقعات میرے لیے زیادہ دکھ کا باعث لیے بھی ہیں کہ میرے خاندان کی چار نسلوں نے خود کو ملک پر وقف کر دیا۔ میرے دادا شہید ہوئے ، میرے چچا آخری وقت تک لڑتے رہے، میرے بھائی سیاچین سے تھر کے صحراؤں تک وط کے لیے لڑتے رہے۔ اپنے گھر کو آگ لگا کر چراغاں نہیں کیا جاتا۔آج ملک کو بے شمار چیلنجر درپیش ہیں۔ سیاسی قیادت بے یقینی کے عمل کو نظر انداز کرتے ہوئے جمہوری عمل آگے بڑھائے۔آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے۔عوام کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔اداروں کو مضبوط کریں تب بھی ملک کی سالمیت کا خواب پورا ہوگا۔بحیثیت اپوزیشن لیڈر سینیٹ آف پاکستان سمجھتا ہوں کہ مجھ پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ مشکل حالات میں اپنا پارلیمانی کردار نبھاؤں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں