تفصیلات کے مطابق آج صبح 8 بج کر 25 منٹ میں کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 24 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جبکہ 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ کوئٹہ کے کمشنر کمشنر محمد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایاگیا، شہید ہونے والوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہل کار بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکا خودکش تھا جسکی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کرلی ہے، دہشتگرد واک تھرو کے راستے نہیں اسٹیشن کے کھلے داخلی راستوں سے آیا۔کوئٹہ کے کمشنر کا کہنا ہے کہ عوام صرف خون کے عطیات کے لئے اسپتال پہنچیں، عوام تماشہ دیکھنے کے لئے اسٹیشن اور اسپتال نہیں آئیں کیوں کہ دہشتگرد ہمیشہ سافٹ ٹارگٹ کو نشانہ بناتے ہیں۔کمشنر حمزہ شفقات کا مزید کہنا تھا کہ عوام بس اڈوں، اسٹیشن اور رش والی جگہوں پر جانےسےگریزکریں، خود کش بمبار کو روکنا انتہائی مشکل ہے۔
18