52

سکھر : کراچی سے لاہور جانیوالی شالیمار ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی،

سکھر : کراچی سے لاہور جانیوالی شالیمار ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی، اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل، ٹریک بحالی کیلئے امدادی کام جاری ، کئی گھنٹوں بعد ٹریک بحال کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانیوالی شالیمار ایکسپریسکی بوگی روہڑی اسٹیشن کے قریب اچھیوں قبیوں کے مقام پر پٹڑی سے اترگئی ، شالیمار ایکسپریس کی بوگی ڈی ریل ہونے سے اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطلہوگئی ، ریلوئے زرائع کے مطابق شالیمار ایکسپریس بوگی کی بحالی کیلئے ریلوے امدادی ٹیمیں طلبکر کے امدادی کام شروع کیا گیا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ٹریک بحال کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں