لاہور ؛ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1500 شرپسندوں کی جیو فیسنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس،عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث 1500 شر پسندوں کی جیو فیسنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ شناخت کا عمل نادرا اور دیگر اداروں کی مدد سے مکمل کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پولیس نے 500 کے قریب شر پسند عناصر کو گرفتار کر لیا،گرفتار شر پسند عناصر کی مدد سے ان کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتے کہ9 مئی کے واقعات میں ایجنسیوں کے لوگ تھے،کیا ان کے بہنیں،بھانجا،محمود الرشید،اعجاز چوہدری،یاسمین راشد،عثمان ڈار اور شہریار آفریدی ایجنسیوں کے لوگ تھے اگر یہ ایجنسیوں کے لوگ ہیں تو بہت بڑا انکشاف ہے،یہ حملہ فوجی تنصیبات پر نہیں بلکہ پاکستان پر حملہ ہے۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان نے 9 مئی کے واقعات کی تاحال مذمت نہیں کی،عمران خان نے دھمکی دی دوبارہ گرفتار ہوا توپھر یہی ردعمل آئے گا۔ جان اللہ کو دینی کہنے والے نے جی ایچ کیو پر حملے کیلئے اکسایا پھر کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا،فوجی تنصیبات اور ایئربیسز پر حملے کئے گئے۔ سیاسی دفاترز پر حملے نہیں کئے صرف فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے۔ یہ حملہ فوجی تنصیبات پر نہیں بلکہ پاکستان پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کی توقع ہندوستان سے تھی پاکستانیوں سے نہیں۔پی ٹی آئی والے کہتے ہیں یہ ایجنسیوں کے لوگ تھے،ان میں بہنیں وہاں موجود تھیں،بھانجے نے وردی لہرائی،پتا کرنا ہو گا کس ایجنسی کے ساتھ کام کرتے ہیں۔گھر میں فیصلہ کرلو کہ یہ سب غیرملکی ایجنسیوں کے لوگ ہیں؟
