43

شاہ محمود قریشی کے خلاف کیس ،ہائی کورٹ کا آئی جی پولیس اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس ، جواب طلب کرلیا

اسلام آباد : ہائی کورٹ نے شاہ محمود قریشی کے خلاف اسلام میں درج تمام مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور حفاظتی ضمانت کیس میں آئی جی پولیس اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی ۔شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر فائزہ اسد اور بیرسٹر تیمور ملک پیش ہوئے۔عدالت نے آئی جی پولیس اور سیکٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔عدالت نے سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں